ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں پولیس کے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کو کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی۔ خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں نے علاقے کا محاصرہ کر کے آپریشن کا آغاز کیا۔ خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے۔ تاہم پولیس کی بھرپور کارروائی میں 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچ عوام نے قومی وحدت کیلئے تاریخی کردار ادا کیا، وزیر اعظم
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دیگر دہشت گرد جھاڑیوں، ٹیلوں کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
پولیس نے آپریشن کے بعد دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن شروع کر دیا۔
