امریکا نے عمان کے سفارتی چینل کے ذریعے ایران کو نئے جوہری معاہدے سے متعلق نکات پر مشتمل تجاویز پیش کر دی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق عمانی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز تہران کے دورے کے دوران واشنگٹن کی پیشکش ایرانی قیادت تک پہنچائی۔
حماس نے امریکی جنگ بندی تجویز قبول کرلی، 10 یرغمالی رہا کرنے پر آمادگی
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہا ہے کہ ایک قابل قبول تجویز ایرانی حکومت کو بھیجی گئی ہے یہ ایران کے قومی مفاد میں ہے کہ وہ اس تجویز کو قبول کرے تاکہ کشیدگی میں کمی آئے۔
دوسری جانب جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں 953 کلوگرام کا اضافہ ہو چکا ہے جس پرعالمی برادری نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا ذرائع نے اس رپورٹ کو سیاسی مقاصد پرمبنی قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، رپورٹ میں دہرائے گئے الزامات بے بنیاد اورغیر پیشہ ورانہ ہیں۔
