میونخ، یوئیفا چیمپئنز لیگ 2025 کے فائنل میں فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اطالوی کلب انٹرمیلان کو 0-5 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یورپی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
میچ کے آغازسے ہی پی ایس جی نے جارحانہ اندازاپنایا اورابتدائی 20 منٹ میں دو گول داغ کرانٹرمیلان پردباؤبڑھا دیا، اسٹار فارورڈز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مخالف ٹیم کی دفاعی لائن کو مکمل طور پر بے بس کر دیا۔
ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
دوسرے ہاف میں بھی پی ایس جی کی برتری قائم رہی اور مزید تین گول اسکور کیے، میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم پی ایس جی کے نعروں سے گونج اٹھا جبکہ انٹرمیلان کے کھلاڑی مایوس دکھائی دیے۔
یہ فتح نہ صرف پی ایس جی کے لیے تاریخی ہے بلکہ فرانسیسی فٹ بال کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے، کوچ اور کھلاڑیوں نے فتح کو ٹیم ورک اور سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
