نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ سیدوف بختیار کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں تین ملکی افغانستان ازبکستان پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا اور دستخط کی تقریب کے انتظامات کے لیے افغان قیادت سے مشاورت پر اتفاق کیا۔
کسی بھائی کو کوئی شکوہ ہے تو آئیں اور ساتھ بیٹھیں، بات کرتے ہیں، وزیر اعظم
یہ منصوبہ خطے میں تجارتی روابط کے فروغ اور زمینی رابطوں کی بہتری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اسحاق ڈاراور بختیار سیدوف نے علاقائی رابطہ کاری کے دیگر امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ رابطہ تینوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی اور علاقائی انضمام کی کوششوں کو مزید تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
