ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی، ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر صدر و وزیراعظم نے قوم کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور سونے کا تمغہ جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے پوری قوم کو بھی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ا رشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی۔
ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوانوں کیلئے قابلِ تقلید مثال ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے بھی ا رشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کھیل میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا،صدر آصف زرداری نے اس جیت پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے،صدر و وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے مستقبل میں بھی پاکستان کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے۔
