خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد زخمی ہوئے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی
صوبے میں حالیہ بارشوں اور آندھی کی وجہ سے 34 گھروں کو نقصان پہنچا، 32 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 2 مکان منہدم ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثات پشاور، مردان، صوابی، شانگلہ سمیت دیگر بالائی اضلاع میں پیش آئے۔
