چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیجنگ پرعائد امتیازی تجارتی پابندیاں فوری طور پر ختم کرے۔
بیجنگ میں موجود چینی سفارت خانے کے ترجمان نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ سیمی کنڈکٹرزاور دیگرہائی ٹیک مصنوعات کی برآمدات پرامریکی پابندیوں پر چین نے بارہا اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا، ایٹمی تباہی ٹل گئی، امریکی صدر
ترجمان کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاملات پر دو طرفہ رابطے جاری ہیں، تاہم ان رابطوں کو مثبت نتائج کے لیے یکساں رویے کی ضرورت ہے۔
چینی سفارت خانے نے زور دیا کہ امریکا کو جنیوا مذاکرات میں طے شدہ اتفاقِ رائے پرمکمل عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں نہ صرف عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں بلکہ باہمی اعتماد کو بھی متاثر کرتی ہیں، چین تجارتی تعلقات کو متوازن بنیادوں پرآگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
