امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دہانے سے واپس کھینچا اور ممکنہ ایٹمی تباہی کو ٹال دیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاک بھارت کشیدگی سنگین صورتحال اختیار کرسکتی تھی لیکن ہم نے دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے امن کی راہ ہموارکی۔
ایلون مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اوربھارت کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اورتصادم سے گریزکیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی روابط پر بھی بات کی کیونکہ ہم ان لوگوں سے تجارت نہیں کرسکتے جوایک دوسرے پرگولیاں چلا رہے ہوں۔
پاکستان اور بھارت نے نہ صرف لڑائی روکی بلکہ اب دیگرتنازعات کو بھی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں،امید ہے خطے میں مستقل امن قائم ہوگا اورامریکہ دونوں ممالک کیساتھ تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے۔
