اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کیساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کوکم کر دیا ہے ۔ ایف-6، ایف-8، جی-10، آئی-9، بلیو ایریا اور دیگرعلاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق
دوسری جانب راولپنڈی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا آغاز ہوا، جس کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیرافراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریزکریں اورخراب موسم میں محتاط ڈرائیونگ کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچا جا سکے۔
