پاکستان نے بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام سےمتعلق کنونشن پر دستخط کر دیئے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالِثی تنظیم کے افتتاحی کنونشن کے موقع پر کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہانگ کانگ میں پاپولزم، الٹرا نیشنلزم کی یکطرفہ قوتیں پوری طرح سے متحرک ہیں، تنازعات اور تفرقہ انگیز بیان بازی شہ سرخیوں پر حاوی ہیں۔
پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار نے کہا کہ آج عالمی ثالثی اورسفارتکاری کیلئے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، یہ معاہدہ عالمی تنازعات کےحل کیلئے نئے دروازے کھولے گا، پاکستان پرامن تنازعات کے حل کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی او ایم ای ڈی کے بانی ارکان میں شامل ہونے پر فخر ہے، ہم آئی او ایم ای ڈی کے سیکریٹریٹ اور آئی ایم اے سی کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا یقین ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی سختی سے پاسداری ہوگی ، ہم نے سفارتکاری اور ثالثی کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے سنگین بحران دیکھے ہیں، بلا اشتعال اور بلاجواز فوجی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
