راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ریٹائر)صفدر نے کہا ہے کہ میں آج آگ کا دریا عبور کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے ہیرو نواز شریف کو سزا سنائی گئی ہے۔
وہ مری روڈ پہ ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ نیب کے ہاتھوں ان کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے انہیں چھڑا لیا تھا۔
نیب کی حراست سے رہائی پانے کے بعد وہ کچھ دیر سنار کی دکان میں مقیم رہے اور پھر ریلی کے ساتھ روانہ ہوگئے۔ اس دوران کارکنان نے شدید نعرے بازی کی ۔ کیپٹن (ر) صفدر نے شرکا سے خطاب کے دوران ’ختم نیوت زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگوائے۔
نیب گرفتاری کے بعد ان کا میڈیکل چیک اپ کرائے گا جس کے بعد انہیں خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
عدالتی احکامات پر انہیں جیل منتقل کیا جائے گا۔
احتساب عدالت انہیں سزا سنا چکی ہے۔
