متحدہ عرب امارات میں پہلی بار میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔
اماراتی میڈیا کونسل کے مطابق میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جائے گا جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا ہو گا۔
سوشل میڈیا پرمقامی قوانین کا مبینہ غلط استعمال، 7دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتار
متحدہ عرب امارات میں 40 سال میں پہلی بار میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں ، میڈیا مواد کیلئے 20 نئے معیار مقرر کیے گئے ہیںَ ، مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکیجز شامل ہیں۔
دوسری جانب میڈیا ادارے قائم کرنے کے لیے مخصوص شرائط وضع کی گئی ہیں ، نئے میڈیا ریگولیشن سسٹم میں لائسنس منسوخی اور دیگر سخت سزائیں بھی شامل ہیں۔
