پاکستانی اسکواش کھلاڑی نورزمان نے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، دو دہائیوں بعد پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس ایونٹ میں ایکشن میں نظرآئیگا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے نورزمان نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں مصرکے باصلاحیت کھلاڑی کریم آل تورکی کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔
حسن علی کی 5 وکٹیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20میچ میں ہرا دیا
یہ کامیابی نہ صرف کیریئر کے لئے اہم ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک خوش آئند لمحہ ہے جو ماضی میں اسکواش کے میدان میں دنیا پر راج کرتا رہا ہے۔
کھلاڑی اب یکم جون کو انگلینڈ کے کرٹس ملک کے خلاف مین راؤنڈ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے، اسکواش شائقین کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
