ملک بھر میں طوفان، تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا امکان ہے،این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج شام سے رات 11 بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی و موسلادھار بارش متوقع ہے ،جڑواں شہروں میں ژالہ باری کابھی امکان ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
خیبر پختونخوا،شمالی پنجاب اور جنوب مشرقی پنجاب میں ژالہ باری، آندھی اورشدید بارش کا امکان ہے،خیبر پختونخوا میں پشاور، چارسدہ، صوابی اور مردان میں ژالہ باری، آندھی اورشدید بارش متوقع ہے۔
اسی طرح رحیم یار خان اور صادق آباد کے علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے،آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور وادی نیلم میں بھی آندھی، طوفان اور شدید بارش متوقع ہے۔
ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں جولائی تا دسمبر معمول سے زیادہ بارش متوقع
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
