سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کیلئے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک تعطیلات ہوں گی۔ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہو گی۔
پنجاب، سکولوں میں یکم جون سے 9 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
واضح رہے قطر کی حکومت پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔ یہ تعطیلات یوم عرفہ سے شروع ہوں گی، جو 9 ذوالحجہ کو ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔
دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی ، پاکستان میں 7 جون سے 9 جون تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
