دنیا کے امیر ترین شخص اور امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک نے ٹرمپ انتطامیہ کو خیرباد کہہ دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتائے بغیر عہدہ چھوڑا ہے ، وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے بھی ایلون مسک کے ٹرمپ انتظامیہ چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔
چپ رہو کسی نے تمہیں ووٹ نہیں دیا ، ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف مظاہرے
دوسری جانب ایلون مسک نے کہا ہے کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا وقت ختم ہو گیا، صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اضافی اخراجات کم کرنے کا موقع دیا۔
ایلون مسک نے ایک ہی روز پہلے صدر ٹرمپ کے ٹیکس بل پر عدم اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بل یا تو بڑا ہوسکتا ہے یا خوبصورت مگر وہ نہیں جانتے کہ ایسا بل دونوں خصوصیات کا حامل کیسے ہو سکتا ہے؟۔
ایلون مسک کا آئندہ سیاسی فنڈنگ میں کمی کا اعلان
ایلون مسک نے واضح کیا تھا کہ بل میں شامل بعض امور سے وہ خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی مشن وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا جائے گا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کی کوششوں کی وجہ سے مسک شدید تنقید کی زد میں تھے۔
