ڈاکو نے قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو لوٹ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لدھیوالا وڑائچ گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ پرس چھیننے کی واردات ہوئی۔
آئندہ چار سالوں میں زمین کا اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے کا خدشہ
ڈاکو حسن علی کی والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگیا،اہلخانہ کے مطابق پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے،حسن علی کے بھائی نے بھی والدہ کیساتھ پیش آئے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ابھی تک واقعہ بارے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ واقعہ کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مجرمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
