وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام روکنے کیلئے بھارت اور پی ٹی آئی کوشش کررہی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد پرچڑھائی کی بات صرف بھارت اور پی ٹی آئی کرتی ہے، فوجی تنصیبات پرحملے کی بات صرف پی ٹی آئی اور بھارت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سیاسی قیدی نہیں ہیں،کیسزمیں سزایافتہ ہیں، بانی کے لیے کوئی الگ نظام نہیں ہوسکتا، انکے دور میں ہم پر جھوٹے کیسز بنائے گئے، ہمیں جیل میں کوئی سہولیات میسر نہیں تھیں۔
عالمی برادری نریندر مودی کے نفرت انگیز بیان کا نوٹس لے، پاکستان
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہروہ قدم اٹھا رہی ہے جو بھارت پاکستان کیخلاف چاہتا ہے، ملک میں آمریت نہیں ہے کہ این آراو جاری کردیا جائے جوکام بھارت کررہا ہے وہی پی ٹی آئی کررہی ہے تو پھرسوچنا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی کے کیسز مک مکا والے نہیں ہیں، ان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کاسنگین کیس ہے، اس60ارب کی چوری کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں،دنیا میں کوئی نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی زبان کی یقین دہانی کراسکے۔
پاکستان نے جنگ میں بھارت سےعظیم الشان کامیابی حاصل کی ہے، دنیا کے تمام حلقے پاکستان کی کامیابی اور ہندوستان کی غلطی قرار دے رہے ہیں،مودی بوکھلاہٹ کاشکار ہیں، مودی پاکستان کی ایئرفورس، فتح میزائل اور سائبر وارفیئر سے ڈرے۔
دونوں ملکوں کومیزائل کی بجائے ترقی میں مقابلہ کرنا چاہیے، سب سے زیادہ لوگ بھارت میں غربت کاشکار ہیں اگر بھارت پاکستان پرحملہ کرے گا تو پاکستان 4 گنا زیادہ بھارت کونقصان پہنچائے گا۔
