سندھ حکومت نے سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ایجوکیشن سندھ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں سرکاری تقریبات میں بچوں کے ذریعے مہمانوں کا استقبال نہیں کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کا پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
اسی طرح سرکاری سطح پر اجرک، سندھی ٹوپی یا کوئی تحفہ دینے کی روایت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو فوری طور پر احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ان احکامات پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہوں گے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
