سعودی عرب نے چھوٹے بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کی ہے۔
یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا تھا جس پر عملدرآمد کر دیا گیا ، سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حج کے دوران بڑھتے ہوئے ہجوم کی وجہ سے کیا گیا ہے اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں حج کرنے سے روکا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو پانی کی فراہمی کیلئے سقیاالحجاج منصوبے کا افتتاح
سعودی حکومت نے رواں سال کے آغاز پر ویزا کے سخت قوانین، بہتر حفاظتی اقدامات اور جدید انفراسٹرکچر کو بھی نافذ کیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال 10 ہزار اضافی حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔
