غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تھم نہ سکا، عرب میڈیا کے مطابق تازہ حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں ایک اسکول پربمباری کے نتیجے میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جن میں اکثریت بچوں کی تھی اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 53 ہزار 977 ہو چکی ہے جبکہ ہزاروں زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔
حماس نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز منظور کر لی
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کی صرف 5 فیصد زرعی زمین اب قابل استعمال رہ گئی ہے، جو انسانی بحران کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب اسپین میں یورپی اورعرب ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں اسرائیل سے غزہ پرجاری غیر انسانی اور تباہ کن جنگ فوری طورپربند کرنے کا مطالبہ کیا گیا اورعالمی برادری اسرائیل پردباؤ ڈال کر جنگ روکنے اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
