جاپان نے امریکا کی جانب سے عائد کئے گئے نئے تجارتی ٹیرف کے اثرات کو کم کرنے کے لیے 6 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ مالیاتی پیکج خاص طور پرچھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباروں کو سہارا دینے کے لیے تیارکیا گیا ہے جو امریکی اقدامات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی
وزارت معیشت، تجارت و صنعت کا کہنا ہے کہ اس پیکج سے برآمدات میں استحکام، پیداواری لاگت میں کمی اور مقامی معیشت کوتحفظ فراہم کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے برآمدکنندگان کو عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔
