وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور جامع ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ تہران کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کوسراہتے ہوئے ہم نے اس تجویزکو قبول کیا مگر بھارت نے اسے مسترد کردیا۔
مودی کا بیان نفرت انگیز، اقوام متحدہ کے چارٹرکی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور حکومت کا ہدف اسے 10 ارب ڈالر تک لے جانا ہے،پاکستان ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
خطے میں پائیدارامن کے لیے ضروری سمجھتا ہے کہ فلسطین اورکشمیر کے مسائل کا منصفانہ حل تلاش کیا جائے، ایران کی قیادت خطے میں امن واستحکام کیلئے سنجیدہ ہے اورپاکستان اس وژن میں ایران کیساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے کیونکہ ہماری معاشی تقدیریں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔
