پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے نفرت انگیز، اشتعال انگیز اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق یہ بیان نہ صرف بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔
ہمسائیہ جارحیت چاہتا ہے تو اپنی سرحدوں کی حفاظت کریں گے، وزیر اعظم
ترجمان نے کہا کہ مودی کا بیان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی مظالم سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے، پاکستان امن کا حامی ہے مگراپنی خودمختاری اورقومی سلامتی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگا۔
دفتر خارجہ نے بھارت پرمذہبی انتہاپسندی، اقلیتوں کے استحصال اورعدم برداشت کے فروغ کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی قیادت کی اشتعال انگیز پالیسیوں کا نوٹس لے۔
