اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی انڈور شیشہ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16 کیفے سیل کر دیے جبکہ 22 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق پرمٹ کے بغیر شیشہ کیفے چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کارروائی کے دوران دو مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عدالتی احکامات پرسختی سے عمل درآمد کر رہی ہے اورکسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
