رکن سفارتی وفد اور ن لیگ کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کو مطمئن کیا اور گرے لسٹ سے باہر نکلا۔
ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم کا سفارتی مشن مکمل ہو گا تواس کے بعد پارلیمانی وفود بھیجے جائیں گے،سفارتی مشن میں چار سابق وزرا ئےخارجہ اورسفیرشامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کو بھی سفارتی مشن میں شامل کیاجائے گا، معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کو موقع ملا ہے، سب سے زیادہ دہشتگردی کیخلاف شہادتیں ہم نے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اورچین کمبی نیشن نے واضح کامیابیاں حاصل کیں، افغانستان کو بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے سپورٹ کرتا تھا، چین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے۔
چین نے افغانستان کو کہا ہے کہ آپ سی پیک کا حصہ بنیں، افغانستان کو بھارت کے نرغے سے نکال کر تجارت کرنا چاہتے ہیں، چیلنج یہ ہے کہ کیا حکومت آنے والے دنوں میں پرائیویٹائزیشن کر پائے گی۔
تنخواہ دارطبقہ صرف ٹیکس نہیں دیتا سرکاری اداروں کے خسارے بھی برداشت کرتا ہے، امید ہے غیرمعمولی اور غیر روایتی سوچ 10جون کے بجٹ میں نظر آئے گی۔
