راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا پارٹی تیاری کر لے تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جا رہی۔ اور بانی نے کہا ہے کہ یہ جو مرضی کر لیں میں نہیں جھکوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، بلاول بھٹو
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا پارٹی میں سب پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ اور جو وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں وہ بھی اپنا فیصلہ کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کو نہیں سنا جا رہا۔ اور 26 ویں ترمیم کی وجہ سے ججز دباؤ میں ہیں۔
