امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ نوجوان بہتر مستقبل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں،ہمیں نوجوانوں میں پاکستان کا روشن مستقبل نظر آرہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باتیں ہوتی تھیں کہ پاکستان اپنے دفاع کے قابل بھی نہیں،گزشتہ دنوں بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔
ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
بھارت نے پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنے کیلئے سازش کی،پاکستان کی ایئرفورس نے بھارت کے رافیل طیارے مارگرائے، بنوقابل کا حصہ بننے والے نوجوان اس پروگرام کے سفیر بنیں۔
ہمیں مل کر ملک کو عظیم بنانا ہے،اسلام کا نظام ہی ملک کو عظیم بنا سکتا ہے،پاکستان ہمارا سب کچھ ہے۔
