کوئٹہ: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ اور جو دشمن پاک فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ بزدلانہ حملہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی مہینے گزر چکے مگر کرم کا راستہ ابھی تک نہیں کھلا۔ اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور خضداد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جنگ کے دوران بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم پاکستان کی بہادر افواج نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔ دہشت گرد عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کی پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت
خیبر پختونخوا سے متعلق انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ اور علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے۔ صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ اور جب سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت آئی کھیلوں کے میدان غیرآباد ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اور ہم سیاست بعد میں کر لیں گے ابھی متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ہم سب کا دشمن مشترکہ ہے جس کا مقابلہ کرنا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اتحاد بنتے بھی رہتے ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چاہتے ہیں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو۔ نیٹو فورسز جب افغانستان سے گئیں تو 10،8 ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑ کر گئیں۔ اور نیٹو فورسز کا چھوڑا ہوا اسلحہ افغانستان میں موجود دہشتگرد استعمال کر رہے ہیں۔
