اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت د ے دی۔
وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
فیصلے میں عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دے دی۔ اور عدالت نے 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے ، ججز فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ، بیرسٹر گوہر
ڈی ایس پی لیگل نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تب تک تفتیش مکمل نہیں ہو گی۔ اور بانی پی ٹی آئی تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔
