پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، آخری سیشن میں انڈیکس میں 893 پوائنٹس کمی ہوئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 209 پوائنٹس پر آ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
