پی ایس ایل 10 کافائنل جیتنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔
لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 201 رنز کا ہدف دیا۔
قلندرز نے یہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، اس فتح کے ساتھ قلندرز نے نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں لاہور قلند رز نے کسی بھی فائنل میں سب سے بڑا ہدف کامیابی سے عبور کیا اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی مرتبہ کوئی ٹیم اتنا بڑا ہدف عبور کر پائی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں اس سے قبل سب سے بڑا ہدف 200 رنز کا آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے عبور کیا تھا۔
