یورپی ملک مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایک سیاسی تقریب کے دوران مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانیت سوز المیے پر خاموش نہیں رہ سکتے ، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے ، اسرائیل فلسطین تنازع پر 20 جون کو اقوام متحدہ کانفرنس کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔
جنگ بندی کیلئے امریکی کردار اور فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر، عالمی رہنماؤں کا مطالبہ
خیال رہے مالٹا پچھلے سال اپریل میں فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کے حق میں سکیورٹی کونسل میں ووٹ دے چکا ہے۔
تاہم ابھی تک اس نے باضابطہ فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا تھا۔
اب تک اقوام متحدہ کے 193 میں سے 147 رکن ممالک فلسطین کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔ گزشتہ برس آرمینیا، سلووینیا، آئرلینڈ، ناروے، اسپین، بہاماس، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، جمیکا اور بارباڈوس نے بھی فلسطین کو تسلیم کیا تھا۔
