امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا۔
ٹیرف کی ڈیڈ لائن کو یکم جون سے بڑھا کر9 جولائی کر دیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ فیصلہ یورپی کمیشن کی صدر کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یورپی کمیشن کی سربراہ سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہیں،ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات بہت اچھے جا رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ معاہدہ ہو کیونکہ میں بم نہیں دیکھنا چاہتا، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پانے کے امکانات ہیں۔
آئی فونز کی امریکا میں فروخت پر 25 فیصد ٹیکس، ٹرمپ کا ایپل کو بڑا جھٹکا
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں روسی صدر کے اقدامات سے مطمئن نہیں ،مجھے نہیں معلوم ، پیوٹن کو کیا ہو گیا ہے، پیوٹن شہروں پر راکٹ برسا کر لوگوں کو مار رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران شہروں پر راکٹ داغنا مجھے بالکل پسند نہیں، روس پر مزید پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہوں۔
