سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبرپختونخوا میں 3آپریشنز کئے جس کے دوران بھارتی پراکسی 9خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں 4خوارج مارے گئے،ٹانک میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک ہوئے ،خیبرکے علاقے باغ میں تیسری کارروائی کے دوران 3خوارج مارے گئے۔
موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوئی پالیسیاں نہیں لائی،مفتاح اسماعیل
ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں3مختلف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے آپریشنز کے دوران 9خوارج کو ہلاک کرنےپر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
صدر مملکت آصف زرداری نے 9 خوارج کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سرہاتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
محکمہ جنگلات پنجاب میں اجرتوں کی ادائیگی کیلئے جدیدبرانچ لیس بینکاری نظام نافذ
بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے،دہشتگرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
