قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ میں متعدد تبدیلیاں کر دی گئیں ، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے عارضی کوچز کا تقرر کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق آسٹریلیا کے ایشلے فوفکے کو بائولنگ کوچ ، حنیف ملک بیٹنگ اور محمد مسرور کو فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025 کے لیے مشاورتی عمل شروع
پی سی بی کے مطابق نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے ، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ کلف ڈیکن فزیو تھراپیسٹ کے طور پر قومی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
بنگلہ دیش سیریز کی ٹیم مینجمنٹ میں اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود شامل نہیں ، عمران اللہ بطور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ قومی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہونگے ، قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی آج سے رپورٹ کرینگے ، پی ایس ایل میں مصروف کھلاڑی کل سے قومی اسکواڈ جوائن کرینگے۔
