میڈرڈ: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کے لیے اسپین پہنچ گئے ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اس دورے کے دوران غزہ اور مغربی کنارے کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں جاری انسانی بحران کوکم کرنے اورفلسطینی تنازع کے پائیدارحل پرغورشامل ہوگا۔
بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 665 تک پہنچ گئی
انہوں نے کہا کہ جون میں متوقع بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی جائے گی، جس کا محور دو ریاستی حل ہو گاکانفرنس کی مشترکہ صدارت سعودی عرب اور فرانس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن، استحکام اور فلسطینی عوام کے دیرینہ حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری سے قریبی تعاون جاری رکھے گا، فلسطین میں موجودہ حالات عالمی توجہ کے متقاضی ہیں۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی سطح پر شدید تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
