سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 665 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے بیان کے مطابق اب تک سب سے زیادہ عازمین فضائی راستے سے سعودی عرب پہنچے ہیں جن کی تعداد 7 لاکھ 82 ہزار 358 ہے۔
امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لیں
زمینی راستے سے 35 ہزار 478 عازمین آئے جبکہ بحری راستے سے آنے والے عازمین کی تعداد دو ہزار 822 رہی۔
محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پر عازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
