چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 44 ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو 3 دن میں رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
چیف جسٹس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔
ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ، کوئی کیسے دبائو ڈال سکتا ہے ؟ سپریم کورٹ
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن ججز کے حالیہ عدالتی فیصلوں کی کاپیاں بھی بھجوائی جائیں۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل، فرزانہ شہزاد، عامر شہزاد، ارشد محمود، رضوان الحق سمیت 44 ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں۔
