اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارنے کہا ہے کہ جموں وکشمیرکےعوام بھارت کے ظلم وتشدد کاشکار ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارنے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کےلیے فوری عالمی اقدام ضروری ہے۔
پاکستان کو اپنے جوہری سیکیورٹی سسٹم پرمکمل اعتماد، دنیا انڈیا کی فکر کرے، دفتر خارجہ
انہوں نے کہا کہ بھارت آزادکشمیرکی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے، حالیہ جنگ میں بھارتی حملوں میں40شہری شہید،120سے زائد زخمی ہوئے، پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا صرف فوجی اہداف کونشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں اسپتالوں پرحملوں پرسلامتی کونسل کوفوری ردعمل دیناچاہیے، انسانی امدادی کارکنوں اوراقوام متحدہ کےعملے کوتحفظ دیاجائے۔
