سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو دفاعی بجٹ کو ڈبل ٹرپل کرنا چاہیے۔
ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹرفیصل واوڈا کہا کہ ملک کادفاع مضبوط ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر 5اسٹار آفیسر ہیں، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو پوری قوم کااعتماد حاصل ہے، مسلح افواج اس وقت جنگ جیتی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کورٹ مارشل ہوگا، اللہ کرے سزائے موت نہ ہو مگر 14سال قید اور کورٹ مارشل ہوگا، فیض حمید کے کیس پر42 سال نہیں لگیں گے۔
حکومت کو بڑا دل کرکے اپوزیشن سے بات کرنی چاہیے، پاکستانی قوم نے اتحاد پیدا کرکے جنگ جیتی ہے، جنگ کے دوران جن لوگوں نے چھوٹی موٹی باتیں کیں،اسے نظرانداز کرناچاہیے۔
