سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ نے بینچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے 11 رکنی بینچ کی آئینی حیثیت برقرار رکھی ، عدالت نے مخصوص نشستوں کے کیس کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دیدی۔
مخصوص نشستیں، نظرثانی کیس چھوٹا بینچ بھی سن سکتا ہے، سپریم کورٹ
عدالت نے 26 ویں ترمیم کے فیصلے تک سماعت ملتوی کرنے والی درخواست اور جسٹس منصور علی شاہ کو بینچ میں شامل کرنے والی درخواست بھی مسترد کر دی۔
عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، عدالت نے سپریم کورٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔
بعد ازاں عدالت نے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کے خلاف نظرثانی کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔
ملک بھر سے جمع ہونے والا ٹیکس مخصوص علاقے میں کیوں خرچ کیا جائے؟ سپریم کورٹ
واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے 26 آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ ہونے تک مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کو ملتوی کرنے اور کیس کو براہ راست نشر کرنے کی استدعا کی تھی۔
