چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں،ملک میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کا امکان ہے، مون سون کا سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے تاہم اس سال تین چار روز قبل آئے گا۔
پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا نیا شیڈول جاری
سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی عمارت میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر این ڈی ایم اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مون سون میں شمالی اور مشرقی پنجاب میں زیادہ بارش ہوگی، گلیشئرز کے پگھلنے سے لوکل فلڈز، نالوں میں طغیانی آئے گی، راجن پور اور ڈی جی خان میں بھی زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔
پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 344 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جبکہ اس بار 388 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، شمالی مشرقی پنجاب میں بارش 50 فیصد زیادہ ہوگی، جنوبی پنجاب میں بھی زیادہ بارش ہوگی۔
شمالی خیبر پختونخوا میں کم جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا میں نارمل یا نارمل سے زیادہ بارش ہوگی،اسی طرح چترال اور گلیشیر والے کے پی میں بارش کم ہو گی۔
خیبر پختونخوا میں عام طور پر 243 ملی میٹر بارش ہوتی ہے، اس سال 300 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے،آزاد کشمیر میں بھی زیادہ بارش ہو گی، بلوچستان میں کم بارش ہوگی اور درجہ حرارت زیادہ ہوگا۔ مون سون میں کلاوڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے۔
چین کی پاک فضائیہ کو مکمل تکنیکی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جاری ہیٹ ویو کی 6 ماہ پہلے ہی ایڈوائزری جاری کردی گئی تھی۔
