پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے ،تین میچز پر مشتمل سیریز 28 مئی سے یکم جون تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔
پی سی بی کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی اور تیسرا یکم جون کو کھیلا جائے گا،تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
سیریز کھیلنے کےلیے بنگلہ دیشی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشنز 26 اور 27 مئی کو ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شائقین کو لاہورقذافی اسٹیڈیم میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
