بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تفتیشی ٹیم کے سامنے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
لاہور پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل گئی جس میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں جبکہ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں۔
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس ، جیل حکام سے جواب طلب
جیل ذرائع نے بتایا کہ جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کے لیے گیا لیکن وہ نہیں آئے اور وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا۔
یاد رہے کہ 14 مئی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی تھی۔
