پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 30 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 252 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جسے وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 172 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
کراچی کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 43 اور عباس آفریدی 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے چار جب کہ عماد وسیم اور سلمان ارشاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
راولپنڈی میں پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو شعیب اختر نے ایک مضبوط پیغام قرار دے دیا
یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز دھواں دار 88 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 73، کپتان شاداب خان 42، سلمان آغا 7 اور رسی وین ڈر ڈوسین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حیدر علی 19 اور بین ڈوارشوئس 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کنگز کی جانب سے میر حمزہ، عامر جمال اورخوشدل شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پوائنٹس ٹیبل پر دس دس میچز کھیلنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ 12، 12 پوانٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے جب کہ کراچی کنگز تیسرے نمبر پر ہے۔
جب کہ لاہور قلندرز گیارہ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئی ہے۔
پی ایس ایل کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ جب کہ پہلے ایلیمینیٹر میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ ہو گا۔
میچ میں اسلام آباد کی فائنل الیون میں صاحبزادہ فرحان، وین ڈرڈوسن، ایلکس ہیلز، حیدر علی، سلمان علی آغا، محمد غازی غوری، شاداب خان، عماد وسیم، بین ڈورشوئس، سلمان ارشاد اور ٹائمل ملز شامل۔
کراچی کنگز کی طرف سے ٹیم سیفرٹ، جیمز ونس، ڈیوڈ وارنر، خوشدل شاہ، سعد بیگ، عرفان نیازی، عامر جمال، محمد نبی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ میدان میں اترے۔
