قومی اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل کی منظوری دیدی۔
بل کے متن کے مطابق نکاح رجسٹرار کم عمر بچوں کی شادی کا اندارج نہ کرنے کے پابند ہونگے، نکاح پڑھانے والا شخص نکاح پڑھانے یا رجسٹرڈ کرنے سے قبل دونوں فریقین کے کمپیوٹررائز شناختی کارڈز کی موجودگی یقینی بنائے گا۔
گریڈ 17 اور اوپر کے تمام افسران اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے، بل منظور
بل کے مطابق نابالغ دلہن یا دولہے کو شادی پر مائل یا مجبور کرنے، ترغیب دینے اور زبردستی کرنے والا شخص بھی زیادتی کا مرتکب قرار دیا جائے گا، نابالغ دلہن یا دولہے کی شادی کرانے پر 5 سے 7 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔
اس کے علاوہ بل میں کہا گیا ہے کہ کہ 18 سال سے زائد عمر کے مرد کی کمسن لڑکی سے شادی پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 3 سال قید بامشقت اور جرمانہ بھی ہو گا۔
