پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جنگ شروع ہوئی تو بھارت کی اصلیت سامنے آگئی۔
ہم نیوز کے پروگرام ” کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ افواجِ پاکستان نےعوام کی توقعات پر پورااترکردشمن کو ہرمحاذ پرشکست دی جس پرمیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
چند گھنٹوں میں دشمن کو بھرپور جواب قومی یکجہتی کا ثبوت ہے، آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ بھارت کو نہ صرف عسکری محاذ پربلکہ سفارتی سطح پربھی منہ کی کھانی پڑی اورعالمی رہنماؤں خصوصاً امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بھارت کی پالیسیوں کومسترد کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے مگرافواج پاکستان اورقوم ہروقت منفی پروپیگنڈا کیلئے ہوشیارہیں۔
پی ٹی آئی نے دورانِ جنگ غیرذمے دارانہ موقف اپنایا لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
