گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بہترین انداز میں ملک کا دفاع کیا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،ملک کومتحد ہوکر آگے بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحد ہو کر قوم اپنے سے بڑے دشمن کا بھی مقابلہ کرسکتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے بہترین انداز میں ملک کادفاع کیا۔
فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائے گی ، خواجہ آصف
گورنر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی کاوشوں سے ملک کی عزت میں اضافہ ہوا، انہوں نے مسلح افواج کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب ملک پر مشکل وقت آیا تو ہم اپنی سیاست بھول کر متحدہوگئے،پاکستانی جب باہر جائیں گے تو انہیں اپنے پاسپورٹ پر فخر ہوگا۔
