یومِ تشکر کی تقریب کے دوران وفاقی دارالحکومت کی فضائیں پاک فضائیہ کے شاہینوں کے شاندار فلائی پاسٹ سے گونج اٹھیں۔
معرکہ حق کی اس تقریب میں پاک فضائیہ نے اپنے جذبۂ ایمانی، قومی وفاداری اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔
خطے میں پائیدار امن کیلئےمسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،وزیراعظم
فلائی پاسٹ میں شامل طیاروں نے نہ صرف جدید حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ یہ منظر قومی یکجہتی اور تاریخی فتح کی علامت بن گیااس موقع پر شرکاء نے نعرۂ تکبیر بلند کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کےعزم کوسراہا۔
وزراء، عسکری حکام اورشہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اورافواجِ پاکستان کوخراجِ تحسین پیش کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ یہ مناظرواضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیرہے اورپوری قوم اپنی بہادرافواج پرفخرکرتی ہے۔
